اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے مشیر نے کہا ہے کہ پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران بھی شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بن جائے گا-
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مشیر انتون کوبیاکوف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت کے لئے ایران کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا- واضح رہے کہ اس وقت ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ممالک ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں حتمی اتفاق رائے تک پہنچنے کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں- ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لئے جمعرات کو روس جائیں گے- قابل ذکر ہے کہ ایران اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کا مبصر ملک ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲